عمران خان کی ملٹری حراست روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

12 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری حراست میں دینے سے روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی ۔تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری حراست میں دینے سے روکنے کی درخواست اعتراضات کیساتھ سماعت کیلئے مقرر کرلی ہے جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب (آج) سماعت کریں گے۔