بلوچستان کی صورتحال پر ایوان میں بحث کیلئے قرارداد پیش

12 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز نے بلوچستان کی صورتحال پر ایوان میں بحث کرنے کی قرارداد پیش کر دی۔ خواجہ آصف نے قرارداد کی تائید کردی۔ قرارداد کے محرک نے زور دیا کہ سیاسی پلیٹ فارم سے ہٹ کر ہمیں قتل و غارت گری اور نقصانات پر کھل کر اظہار خیال کرنا چاہئے۔ انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اجلاس سے غیر حاضری پر بھی تنقید کی اور کہا کہ امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے، کرکٹ ٹیم کی تاریخی شکست پر بھی جواب ملنا چاہئے۔ اپوزیشن کی بات سننے سے گریز کی بجائے حکومت کرنٹ ایشوز پر اپنی ذمہ داری پوری کرے۔