ترجمان صوبائی حکومت کا تربت دھماکے کی تحقیقات کا حکم

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ( این این آئی) ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے تربت بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ایک بیان میں ترجمان حکومت بلو چستان شاہد رند نے کہاکہ دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4افراد زخمی ہوئے محکمہ داخلہ کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیاہے بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی دھماکے کا تعین جاری ہے ،ترجمان صوبائی حکومت نے کہاکہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔