لاہور،پشاور(آئی این پی )پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران مزید 32افراد ڈینگی وائرس کاشکار ہوگئے،جس کے بعدصوبے میں مریضوں کی تعداد518ہوگئی،دوسری جانب ڈی جی ہیلتھ خیبرپختون خوا نے خبردار کیاہے کہ خیبرپختون خوا میں ڈینگی کیسزبڑھنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 32 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں رواں سال ڈینگی مریضوں کی تعداد 518 تک پہنچ گئی ہے۔ راولپنڈی سے ڈینگی کے 23 اور لاہور سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور نارووال سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ خیبر پختون خوا کی جانب سے تمام ڈی ایچ اوز کو مراسلہ بھیجا گیا ہے۔جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ مراسلے میں ڈینگی کے خلاف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد افغان ووزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔انہیں خواتین کی تعلیم پر...
دبئی صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی اپنی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے تینوں بیٹیوں کے ساتھ تصویر وائرل...
پشاورپشاور میں مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے عالم دین مفتی منیر شاکر شہید ہوگئے۔پولیس کے...
اسلام آباد حکومت نے بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنےکا فیصلہ کیاہےجس سے بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں جنید اکبر اور دیگر کی بانی عمران خان سے...
کوئٹہوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرانی روڈ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا...
کراچیداعش عراق و شام کے سربراہ عبداللّٰہ مکی المعروف ابو خدیجہ کو عراق میں ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ امریکا...
اسلام آباد کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے تحت صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینٹ کو صدر مملکت ہی لکھا...