روپےکی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا

12 ستمبر ، 2024

لاہور،کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 54 پیسے ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔