عمرایوب، اسد قیصر، فیصل امین کی حفاظی ضمانت منظور

12 ستمبر ، 2024

پشاور(نیوز رپورٹر ) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بنچ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب، ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر اور فیصل امین کی حفاظی ضمانت منظور کرتے ہوئےتمام متعلقہ اداروں کو انکی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو 7 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کردی جبکہ جسٹس شکیل احمد پر مشتمل سنگل بنچ نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی زرتاج گل، عمر ایوب، اسد قیصر اور فیصل امین کی راہداری ضمانت بھی منظور کرتے ہوئے انہیں 10 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے عمرایوب، اسد قیصر اور فیصل امین کی حفاظتی ضمانت کےلئے دائر رٹ درخواست پر سماعت کی۔