تربت میں بم دھماکہ، چار افراد زخمی

12 ستمبر ، 2024

تربت (نامہ نگار) نیشنل بینک چوک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں چار شہری زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں نصرت ولد مولابخش سکنہ کوشقلاتاویس ولد رسول بخش سکنہ کوشقلات، عدنان ولد عزیز سکنہ ڈاکی بازار، ظریف ولد محمد آپسر شامل ہیں جنہیںٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کیا۔ دھما کہ تربت پولیس سٹی تھانہ سےتقریباً 250 میٹر فاصلے پرہوا ۔