آسٹریلیا، بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی کا منصوبہ

12 ستمبر ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا، بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی کا منصوبہ، آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل حکومت کم عمر نوجوانوں اور بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا اطلاق کرے گی، حکومتی ذرائع کے مطابق عمر کی حد 16سال تک مقرر کئے جانے کی توقع ہے ۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ وہ 2024 کے آخر تک پارلیمان میں ایک ایسے قانون کا مسودہ پیش کریں گے جس کے تحت کم عمر کے افراد کے سوشل میڈیا اور دوسرے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے اطلاق کی حد عمر 14 سے 16 برس رکھی جا سکتی ہے۔