کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) پولیس نے خاتم النبین رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ہوٹل مالک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، گستاخانہ ویڈیو وائرل ہونے پر شہریوں نے ہوٹل میں توڑ پھوڑ، مغربی بائی پاس پر احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ بلاک کردی، خروٹ آباد تھانہ پر دھاوا، گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے، بدھ کو ایس ایچ او خروٹ آباد پولیس تھانہ محمد اجمل کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق مغربی بائی پاس پرواقع ایک ہوٹل کے مالک عبدالعلی عرف لالا ولد عبدالباقی اور ایک نامعلوم شخص جو عبدالعلی عرف لالا کی ویڈیو ریکارڈ کررہا تھا ،ایک ویڈیو بیان میں پشتو زبان میں خاتم النبین رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے مذکورہ ویڈیو کو فیس بک، سوشل میڈیا پرشیئر کیا ہے جو وائرل ہے ، ملزم عبدالعلی عرف لال اور ایک نامعلوم شخص نے خاتم النبین رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے ختم نبوت سے انکاری ہوکر جرم زیر دفعہ 295C-34 کا ارتکاب کیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ہوٹل کے مالک عبدالعلی کو گرفتار کرکے ہوٹل سیل کردی،گستاخانہ ویڈیو وائرل ہونے پرمشتعل افراد نے مغربی بائی پاس پر جبل نور کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیا، مظاہرین نے ہوٹل میں توڑ پھوڑ بھی کی بعدازاں ملزم کے گرفتار ہونے کی اطلاع پر سینکڑوں مظاہرین نے خروٹ آباد پولیس تھانہ پر دھاوا بول دیا، مظاہرین تھانے کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ ،مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں و جید علماءنے موقع پر پہنچ کرمظاہرین سے مذاکرات کئے اس موقع پر حافظ حسین احمدشرودی، حاجی بشیر کاکڑ، مفتی کلیم اللہ حیدری ، مفتی خلیل احمد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی قیادت کا یکساں موقف ہے کہ مجرم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور جو لوگ تخریب کاری کررہے ہیںان سے مذہبی جماعتوں کا کوئی تعلق نہیں ہے، انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے ملزم کا ہوٹل کو سیل کرکے اس کیخلاف توہین رسالت ﷺ کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا ہے تاہم مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مظاہرین نے خروٹ آباد پولیس تھانے کے سامنے دھرنا دے دیا جو رات گئے تک جاری رہا ۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف آج بدھ کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونگے۔ وزیر اعظم 19 سے 22 مارچ تک سعودی...
اسلام آبادوزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہےکہ ناموس رسالت کے کام کیلئے سب سے...
اسلام آباداپوزیشن اتحاد ʼʼتحریک تحفظ آئین پاکستانʼʼ کےمرکزی رہنمائوں نے منگل کو اسلام آباد میں پریس...
اسلام آبادچینی بحرا ن کے خاتمے کےلیے مسابقتی کمیشن نے ممکنہ کارٹلائزیشن کے خلاف کارروائی کاعندیہ دیا ہے،...
اسلام آباد پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم...
اسلام آباد فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے برآمدات میں اضافے ، کاروباراور سرمایہ کاری...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آ باد سبارڈی نیٹ جو دیشری سروس ٹر یبونل کی تشکیل نو کردی...
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت10پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں19پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں...