ملائیشیا ، استحصال کا شکار 400بچوں کو کیئر ہوم سے بازیاب کرالیا گیا

12 ستمبر ، 2024

کوالالمپور (اے ایف پی) ملائیشیا کے حکام نے مبینہ طور پر جسمانی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے سیکڑوں بچوں کو کیئر ہومز سے بازیاب کرالیا، اور پولیس نے گزشتہ روز بڑے پیمانے پر چھاپے مار کر سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا ۔پولیس انسپکٹر جنرل رضاالدین حسین نے بتایا کہ سیلنگور اور نیگری سمبیلان ریاستوں میں مختلف خیراتی گھروں پر چھاپوں کے دوران ایک سے 17 سال کے درمیان عمر کے402 بچوں کو بازیاب کرالیا گیا۔چھاپوں میں پولیس اور دیگر ایجنسیوں کے تقریباً 1,000 اہلکار وں نے حصہ لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 170 گرفتاریاں ہوئیں، جن میں اسلامی مذہبی اساتذہ اور فلاہی گھروں کے نگراں بھی شامل ہیں۔