اسلام آباد (آئی این پی ) چینی کمپنیوں کے تعاون سے پاکستان کے صحر ا سر سبز کھیتوں میں تبدیل ہو گئے ،گرین پاکستان انیشی ایٹو صحرائے چولستان میں زراعت کی بحالی پر توجہ دے رہا ہے ، اس منصوبے میں چین سے درآمد کی جانے والی سمارٹ زرعی مشینری متعارف کرائی گئی ہے ،پاکستانی کمپنیاں چینی شراکت داروں کے تعاون سے صحرائی علاقوں میں زراعت کو فروغ د ے رہی ہیں، 4500 ایکڑ رقبے پر کاشتکاری کی سرگرمیاں جاری ہیں ، 1200 ایکڑ زمین تیار کی جا چکی ، علاقے میں 10 ہزار مویشی پالنے کا منصوبہ ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان پانچ بڑے ریگستانوں پر مشتمل ہے ۔ ان میں سندھ میں صحرائے تھر، بلوچستان میں صحرائے خاران، سکردو میں صحرائے کٹپنا، پنجاب کے شہر بھکر میں صحرائے تھل اور پنجاب کے شہر بہاولپور میں صحرائے چولستان شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان صحرائے تھل میں کاشتکاری کے قابل ذکر منصوبوں میں سے ایک نے گزشتہ سال نمایاں توجہ حاصل کی کیونکہ اس نے روڈز گھاس، گندم، باغات، ترشاواپھل، آم، امرود، بانس، زیتون، کھجور اور باری سمیت مختلف قسم کی فصلوں اور درختوں کی کامیابی سے کاشت کی ۔ لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم(ایل آئی ایم ایس) کی سربراہی میں گرین پاکستان انیشی ایٹو صحرائے چولستان میں زراعت کی بحالی پر توجہ دے رہا ہے۔ اس منصوبے میں چین سے درآمد کی جانے والی سمارٹ زرعی مشینری متعارف کرائی گئی ہے، جو کارپوریٹ فارمنگ انیشی ایٹو کے تحت جدید کاشتکاری تکنیک کی طرف ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔
سرینگر بھارت کے غیرقانونی طورپرزیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے قاضی گنڈ سے تین کشمیری مزدوروں کو...
فرینکفرٹ یورپین سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شروع کردہ...
پشاورمشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی...
کراچی عوام پاکستان پارٹی نے کراچی میں اپنی سیاسی سر گرمیوں کو فعال کردیا، کراچی میں نئے صوبائی دفتر کی...
کراچیایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم یورپی ممالک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا...
لاہوردرآمدی ایل این جی حکومت کے لئے درد سر بن گئی‘پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے سے ملک میں ایل این جی سرپلس...
کراچی روسی بحریہ کے تین جہاز 15 سے 18 مارچ 2025 تک خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچے۔ ان بحری جہازوں میں فریگیٹس آر...
اسلام آباد /چارسدہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی...