غلط سزا، عدالت کا انتظامیہ کو متاثرہ شخص کو 50ملین ڈالر دینے کا حکم

12 ستمبر ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک) امریکی عدالت نے شہری کو جھوٹا اعتراف جرم کرنے اور قتل کے مقدمے میں غلط سزا ملنے پر انتظامیہ کو متاثرہ شخص کو 50 ملین ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق34سالہ مارسل براؤن کو سال2008میں شکاگو میں ہونے والے ایک قتل کے الزام میں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے جھوٹا اعتراف کرنے پر مجبور کیا گیا۔پولیس نے مارسل براؤن کو اعتراف نہ کرنے کی صورت میں لمبی سزا ہونے کا کہہ کر خوف زدہ کیا اور جھوٹے اعتراف جرم پر مجبور کیا جس کے بعد عدالت نے براؤن کو 35 سال کی سزا سنائی تھی۔رپورٹ کے مطابق شہری نے 10 سال جیل میں گزارے جس کے بعد سال 2018 میں عدالت نے اسے قتل کے الزام میں بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کردیا گیا تھا۔