پولیو وائرس کا خاتمہ کرنے کیلئے مہم کو کامیاب بنانا ہوگا‘ ڈی سی نوشکی

12 ستمبر ، 2024

نوشکی (نامہ نگار) والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو نے پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پولیوکا شکار بچے معاشرے پر بوجھ بن جاتے ہیں پولیو خطرناک وائرس ہے جس کے خاتمے کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہوگا پوری دنیا سے پولیو کے وائرس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے لیکن پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس کی موجودگی ہمارے لیے سوالیہ نشان ہے پاکستان کو پولیو فری زون ممالک کی صف میں شامل کرنے میں کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ڈی ایچ او ڈاکٹر صاحبزادہ فرید احمد نے کہاکہ خاران میں پولیو کیس کا سامنے آنے سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں باہمی کوآرڈینیشن سے 9 ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے باشعور والدین سے اپیل ہے کہ وہ ہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں پولیو کے قطرے پلا کر صحت مند معاشرے کی تشکیل کو ممکن بنائیں نوشکی میں پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 36774 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے ڈی سی امجد حسین سومرو ڈی ایچ او ڈاکٹر صاحبزادہ فرید احمد ایم ایس ڈاکٹر ظفر اللہ مینگل ڈپٹی ڈی ایچ او ر ڈاکٹر مشتاق مینگل اور ایجوکیشن آفیسر حمید اللہ جمالدینی نے میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔