کوئٹہ(پ ر) اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کی کابینہ کا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ کی صدارت میں ہوا جس میں نائب صدر پروفیسر ارسلان شاہ، جنرل سیکرٹری فریداچکزئی، ڈاکٹر سعید احمد ایسوٹ، ڈاکٹر شبیر احمد شاہوانی، فائزہ میر، ڈاکٹر کامران تاج، پروفیسر مسعود مندوخیل نے شرکت کی، اجلاس میں اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس میں اساتذہ کے پیش کردہ تجاویز اور رائے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان تجاویز اور رائے کے پیش نظر متفقہ طور فیصلہ کیا گیا کہ جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کو درپیش مالی و انتظامی بحران کے حوالے سے تفصیلی کھلا خط صدر ، وزیراعظم ،گورنر ، وزیر اعلیٰ سمیت تمام سیاسی جماعتوں، طلباء تنظیموں، وکلاء ،صحافیوں اور سول سوسائٹی کو بھیجا جائے گا۔ اجلاس میں واضح کیا کہ جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ اور ملازمین ماہانہ تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سےمشکلات کا شکار ہے، مسئلے کے مستقل حل کے لئے 16 ستمبر سے جامعہ کے اساتذہ مجبوراً علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ مین گیٹ کے سامنے روزانہ کی بنیاد پر لگائینگے، حکومت نے توجہ نہ دی تو اگلے ہفتے سے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ اور آخر میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا جس میں جامعہ کے اساتذہ کرام مجبورا احتجاجاً اجتماعی استعفے بھی پیش کرینگے ۔
کوئٹہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے 9 دسمبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد بد عنوانی کے...
کوئٹہمحکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم و نسق کے اعلامیے کے مطابق ڈی جی میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر ڈاکٹر نور اللہ...
کوہلو پولیس لائن کوہلو میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں سندھ سے آنے والے ماہر ڈاکٹرز...
کوئٹہ پاکستان ریلویز ورکر یونین اوپن لائن کوئٹہ ڈویژنل کے صدر شیرمحمد بلوچ جنرل سیکرٹری محمدسلیم سرپرہ اور...
آواران ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری کی ہدایت پر آواران ٹاؤن پیراندار میں کلی کچہری کا انعقاد کیا گیا مختلف...
تربت بلیدہ گلبانگ اسکول پر حالیہ فائرنگ کے واقعے کے خلاف بلوچی دیوان کا انعقاد کیا گیا، جس میں بلیدہ، کورے...
کوئٹہ سسٹینیبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر عبدااللہ خالد نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کے...
نوکنڈی محنت کش یونین کے ڈویژنل صدر کامریڈ عبد المجید زہری نے کہاہے کہ محنت کش یونین غریب ورکرز کے مسائل کو حل...