کوئٹہ‘تفریحی مقام ہنہ اوڑک میں مسائل کے انبار لگ گئے

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے تفریحی مقام ہنہ اوڑک کے مکین بنیادی سہولتوں سے محروم اکثرسڑکیں خستہ حال اسٹریٹ لائٹس ناپید تعلیم و صحت کی سہولیات کا فقدان متعلقہ حکام خاموش تفصیلات کے مطابق ہنہ اوڑک اور اطراف کے علاقوں کے مکین اس دور جدید میں بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں علاقے کی اکثر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں رہائشیوں اور تفریح کے لئے آنے والوں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوسری جانب صحت کی سہولیات بھی ابتر ہیں اسٹریٹ لائٹس بھی ناپید ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں سورج ڈھلتے ہی اندھیرا چھا جاتا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ جاتے ہیں اہل علاقہ نے مسائل پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے-