پاکستان میں سالانہ8 ہزارافراد خودکشی کرلیتے ہیں ‘عالمی ادارہ صحت

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خود کشی سے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جائیگا رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں خودکشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے،ہر دوسرے منٹ خودکشی سے ایک موت ہوتی ہے،عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ بنیادوں پرآٹھ ہزارافرادخودکشی کرلیتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں ہر دوسرے منٹ خودکشی سے ایک موت ہوتی ہے، ملک میں خودکشی کے لیے زہر کا استعمال عام ہے خودکشی کی روک تھام کے لیے یہ ضروری ہے کہ ایسی اشیا تک لوگوں کی رسائی کم کردی جائے۔ پاکستان میں کی گئی تازہ تحقیق کے مطابق ملک میں خودکشی کے رجحان بڑھ رہا ہے اور ہر سال8 ہزارافراد خودکشی کررہے ہیں۔