زرعی شعبے کو تباہی سے دوچار کردیا گیا ‘ افغان قومی موومنٹ

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر) افغان قومی موومنٹ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث زراعت تباہی کے دہانے پہنچ چکی ہے فصلیں اور باغات بروقت پانی نہ ملنے کے باعث خشک ہو رہی ہیں بیان میں کہا گیا کہ بارہا حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کروائی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ بجلی بحال کر کے صوبے کی زراعت بچائی جائے۔