ہرنائی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عارف خان کاکڑ نے ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید احمد خان ترین کے ہمراہ بچے کو قطرے پلاکر سات روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر عالمگیر زرکون، ڈی ایس ایم عالمگیر اچکزئی، اے ڈی سی ارباب سعید کاسی،آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے ضلعی صدر حاجی عبدالودود ترین، حاجی مسعود، غلام فاروق ترین و دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر عارف خان کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ انسداد پولیو مہم پورے بلوچستان میں جاری ہے اس مرتبہ انسداد پولیو مہم کے دوران ہرنائی کے تقریباً 23ہزار بچوں کو سو سے زائد ٹیمیں پولیو کے قطرے پلائیں گی انہوں نے پولیو افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پانچ سال تک کا بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہ جائے اس حوالے سے غفلت و لاپرواہی کے مرتکب افسران اور پولیو ورکرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی انکاری والدین کو انھیں منایا جائے انہوں نے کہا کہ والدین غلط افواہیں پھیلانے والوں کی باتوں پر دھیان نہ دھریں ذمہ دار والدین کی حیثیت سے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہینڈل کیا جائے اپنے بچوں کو صحتِ مند مستقبل دینے کے لئے اختلافات اور ضد و عناد سے گریز کیا جائے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے قومی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی چیک پوسٹوں پر پولیو ورکرز بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔
کوئٹہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے 9 دسمبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد بد عنوانی کے...
کوئٹہمحکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم و نسق کے اعلامیے کے مطابق ڈی جی میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر ڈاکٹر نور اللہ...
کوہلو پولیس لائن کوہلو میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں سندھ سے آنے والے ماہر ڈاکٹرز...
کوئٹہ پاکستان ریلویز ورکر یونین اوپن لائن کوئٹہ ڈویژنل کے صدر شیرمحمد بلوچ جنرل سیکرٹری محمدسلیم سرپرہ اور...
آواران ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری کی ہدایت پر آواران ٹاؤن پیراندار میں کلی کچہری کا انعقاد کیا گیا مختلف...
تربت بلیدہ گلبانگ اسکول پر حالیہ فائرنگ کے واقعے کے خلاف بلوچی دیوان کا انعقاد کیا گیا، جس میں بلیدہ، کورے...
کوئٹہ سسٹینیبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر عبدااللہ خالد نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کے...
نوکنڈی محنت کش یونین کے ڈویژنل صدر کامریڈ عبد المجید زہری نے کہاہے کہ محنت کش یونین غریب ورکرز کے مسائل کو حل...