کنٹرولر ثانوی تعلیمی بورڈ عابدہ کاکڑ کی کارکردگی قابل فخر ہے، حیات اللہ خان

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے ایک بیان میں کنٹرولر ثانوی تعلیمی بورڈ بلوچستان میڈم عابدہ کاکڑ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے انہوں نے اپنے عہدے کا چارج لیا ہے بورڈ آفس کے اہلکاروں کو درپیش مسائل میں کمی آئی ہے اور آفس آنے جانے والوں کے مسائل بھی حل ہورہے ہیں حیات اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ حالیہ ایف اے /ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے بروقت نتائج کے اعلان سے طلباء و طالبات کے مسائل کم ہوئے ہیں اس سے تعلیم کے شعبہ میں آسانیاں پیدا ہوں گی ۔