ویمن یونیورسٹی میں بریسٹ اینڈ سروائیکل کینسر کے حوالے سے سیمینار

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں بریسٹ اینڈ سروائیکل کینسر کے حوالے سے صوبائی محکمہ صحت ایجوکیشن ونگ کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،جس کا مقصد چھاتی اور سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔سردار بہادر خان ویمن سیمینار کا انعقادیونیورسٹی ہنہ ہال میں کیا گیاتھا، وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ناہید حق ، ر یسورس پرسن اور ماہر امراض نسواںڈاکٹر زویا ، بائیو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر ناہید سجاد اور دیگر نے خطاب کیا، مقررین نے کہاکہ بدقسمتی سے ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر9میں سے 1 خاتون بریسٹ کینسر کا شکار ہے۔ خواتیناپنی صحت کے بارے میں محتاط رہیں اور کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں فوراً اپنے معالج سے بلا تاخیر رابطہ کریں، تاکہ بروقت کینسر کو شکست دی کر قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے۔