کوئٹہ : کلی گوہر آباد کے مکین مختلف مسائل سے دو چار

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی گوہر آباد کے مکین مختلف مسائل سے دو چار،گوہر آبادمیں سڑکیں و نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ‘ اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے تاریکی کے باعث جرائم میں اضافہ ہو گیا اہل علاقہ نے بتایا کہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے جبکہ نالیاں بھی خستہ ہیں جس سے سیوریج سسٹم درہم برہم ہو چکا ہےپانی کی قلت کا مسئلہ دن بدن سنگین ہو گیا ہے اور لوگ مہنگے داموں واٹر ٹینکر خرید کر گزارہ کر رہے ہیں اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے سر شام تاریکی چھا جاتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے کے مسائل حل ترجیح بنیادوں پرحل کئے جائیں۔