عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے،مجلس احرار اسلام

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر احرار سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہےکہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے،یوم تحفظ ختم نبوت کو قومی دن کے طور پر منایا جانا ضروری ہے اور قادیانیوں کو ان کے دائرے میں رہنے کے لیے پابند کیا جائے یہ باتیں انہوں نےیوم تحفظ ختم نبوت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیں اس موقع پر عبداللطیف خالد چیمہ، مولانا محمد مغیرہ ، مولانا تنویر الحسن احرار،مولانا ضیا ء اللہ ہاشمی، قاری محمد قاسم بلوچ، مولانا محمد سرفراز معاویہ ، مولانا الطاف معاویہ اور دیگر بھی موجود تھے رہنمائوں نے کہا کہ قادیانیوں نے پارلیمنٹ اور ریاست کے قانون کو تسلیم نہیں کیا قادیانیت سمیت دیگر فتنوں کا آئینی وقانونی تعاقب جاری رہے گا۔