نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے دوررس نتائج برآمدہونگے‘ بابا عمرانی

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ (خ ن)صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت سرداربابا غلام رسول عمرانی نے کہا ہے کہ عصر حاضر میں فنی تعلیم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیںنوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مختلف ہنر سے آراستہ کرنے کے دوررس نتائج نکلیں گےان خیالات کااظہارانہوںنے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کوئٹہ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا پرنسپل شعیب انور شیرازی نے صوبائی مشیر کومختلف شعبوں کا دورہ کرایااس موقع پر سیکرٹری محنت و افرادی قوت نیاز احمد نیچاری ڈائریکٹر افرادی قوت تربیت ارشاد احمد ڈی جی لیبر بشیر احمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھےسرداربابا غلام رسول عمرانی نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید علوم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مختلف فنون و شعبہ جات میں تربیت دے کر ملک کی تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے۔