لیویز فورس کا امن و امان کی بحالی میں کلیدی کردار ہے‘ کمشنر قلات

12 ستمبر ، 2024

خضدار (نامہ نگار) لیویز جانباز فورس ہے جس کا صوبے میں امن و امان کی بحالی میں کلیدی کردار ہے جس نے بے شمار قربانیاں دی ہیں لیویز قبائلی فورس ہے بلوچ پشتون قبائلی روایات میں ہتھیار پھینکنے سے موت کو ترجیح دی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم بازئی اور ڈپٹی کمشنر خضدار نے لیویز دربار سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ رسالدار میجر محمد رفیق ،رسالدار میجر خلیل احمد ،ڈسٹرکٹ کے تمام لیویز انچارجز لیویز آفیسراں اور جوان موجود تھے آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد از اں شہدا لیویز کےلئے دعا کی گئی کمشنر قلات ڈویژن نعیم بازئی نے کہا کہ خضدار لیویز کی کارکردگی کے بارے میں کافی سن چکا ہوں اختیار کا استعمال احیتاط سے کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ اختیار کے غلط استعمال سے عام شہری کا نقصان ہولوگوں سے اخلاق سے پیش آئیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیویز فورس کے مسائل حل کررہے ہیں تمام گاڑی اور موٹرسائیکل کو ریونیو کردیا گیا ہے وائرلیس سیٹ تمام چوکیوں میں انسٹال کردیا گیا ہے بیٹری سولر پنکھے اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کو قبائلی فورس کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ہتھیار پھینکنا فورس یا قبائلی روایت میں باعث شرمندگی ہے تمام آفیسرز اور جوان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلیے اپنے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آخری دم تک لڑنے کیلئے تیار ہو ں کارکردگی دکھانے والے آفیسرز کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائیگا جبکہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی آخر میں آفیسرز اور جوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔