اسد بلوچ کے خلاف غیر سیاسی زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے‘ شکیل بلوچ

12 ستمبر ، 2024

پنجگور(نامہ نگار) بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما و میئر میونسپل کارپوریشن شکیل احمد بلوچ نے اپنے جاری بیان میں صوبائی اسمبلی کے فلور پر ایک رکن کی جانب سے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون واجہ میر اسداللہ بلوچ کے خلاف غیر سیاسی زبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ رکن صوبائی اسمبلی نہ سیاسی شخصیت ہیں اور نا بلوچی روایات سے واقف ہے اپنا سیاسی قد بڑھانے کے چکر میں راجی راہشون واجہ میر اسداللہ بلوچ کی شخصیت پر حملہ کیا جس سے پورے بلوچ قوم کی دل آزاری ہوئی ہے میر اسداللہ بلوچ کا ایک مقام ہے بلوچستان اسمبلی کے فلور پر اس طرح کی بازاری زبان استعمال کرنے پر رکن صوبائی اسمبلی کو بلوچ قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔