جمعیت کے کارکنوں کو خراج تحسین

12 ستمبر ، 2024

دالبندین( نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام تحصیل دالبندین کے امیر مولانا سید محمد ہاشم آغا و ناظم عمومی حافظ علی محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ جمعیت کے کارکن ضلع بھر سے قافلوں کی صورت میں گرمی کی شدت، سفر کی تھکاوٹ اور تمام مراحل کا خندہ پیشانی مقابلہ کرتے ہوئے ختم نبوت گولڈن جوبلی میں شرکت کیلئے مینار پاکستان لاہور پہنچے جس پر تمام کارکن خراج تحسین کے مستحق ہیں۔