کلی صاحبزادہ شریف خان روڈ اور انتظار گاہ جلد تعمیر کی جائے‘ حاجی گل رودینی

12 ستمبر ، 2024

نوشکی (نامہ نگار) یونین کونسل صاحبزادہ کے چیئرمین حاجی گل رودینی نے ایک بیان میں کلی صاحبزادہ شریف خان روڈ کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال قبل خیصار ندی میں سیلابی ریلا آنے سے دو کلو میٹر سڑک بہہ گئی تھی جس کی وجہ سے آمد و رفت محال ہوگئی ہے بالخصوص مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایک سال گزرنے کے باوجود سڑک کی عدم تعمیر متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے علاوہ کلی شریف خان بادینی صاحبزادہ کراس پر انتظار گاہ دو سال قبل سیلابی ریلے سے بری طرح متاثر ہوئی تھی جس سے کسی بھی و قت حادثہ رونما ہوسکتا ہے انہوں نے ایم پی اے حاجی میر غلام دستگیر بادینی کمشنر رخشان ڈویژن اور ڈی سی نوشکی سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ سڑک اور انتظار گاہ کی جلد تعمیر عمل میں لائی جائے۔