جعلی حکمران تحریک انصاف کو ختم کرنے کے درپے ہیں‘سید صادق آغا

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر)پی ٹی آئی کے سابق سینئر صوبائی نائب صدر سید صادق آغا نے پارلیمنٹ کی حدود سے مرکزی رہنمائوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی اور پارلیمنٹ کی توہین ہے اور اس کے ذمہ دار موجودہ جعلی حکمران ہیںجو تحریک انصاف کو ختم کرنے کی درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آبادکے تاریخی جلسہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کر کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔