مسلم لیگ ن عوام کی توقعات پر پورا اترے گی ‘عبدالصمد مینگل

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر)مسلم لیگ ن زرغون ٹائون کے صدر عبدالصمد مینگل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کی توقعات پر پورا اترے گی ہے۔ انتہائی مشکل حالات میں اقتدار ملا تا ہم کچھ عرصے میں ریلیف ملنا شروع ہو جائیگا ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں جعفر خان مندوخیل اور جمال شاہ کاکڑ کی کاوشوں سے پارٹی آج موثر سیاسی و پارلیمانی قوت بن کر سامنے آئی ہے ۔آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی ن لیگ کلین سوئیپ کریگی اور عوام کو مسائل سے نجات دلائیگی۔