زائرین کی واپسی کیلئے گبدرمدان بارڈراستعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،ڈی سی گوادر

12 ستمبر ، 2024

گوادر(خ ن)ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے اپنے ایک پریس ریلیز میں زائرین کے سالاروں کو ہدایت کی ہے کہ تفتان سے ایران جانے والے زائرین کی واپسی بھی تفتان بارڈر سے ہی ہوگی۔ جیونی گبد رمدان بارڈر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مزید برآں ان بارڈرز پر کسٹم اور ایف آئی اے کلیئرنس نہیں دی جائے گی اور زائرین کو تفتان بارڈر واپس بھیج دیا جائے گا۔ سالاروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ان ہدایات پر عمل کریں تاکہ زائرین کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو۔