عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرناحکومتی ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنرموسیٰ خیل

12 ستمبر ، 2024

موسیٰ خیل(خ ن)ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل  جمعہ داد خان مندوخیل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض منصبی ادا کرنا شروع کر دئیے ڈپٹی کمشنر نے تعارفی اجلاس میں تمام ماتحت عملے کو ہدایات دیں کہ اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیں لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں کسی بھی قسم کی سستی یا کوتاہی کا مظاہرہ ہرگز نہ کیاجائے۔ کیونکہ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہیں اس لئے ہم سب کو چاہیے کہ اپنی تمام تر توانائیاں عوام کی مشکلات میں کمی لانے کیلئے صرف کریں، انہوں نے کہا کہ میرا عزم ہے کہ ڈسٹرکٹ موسیٰ خیل میں امن و امان کو بحال کرنے منشیات اور سمنگلنگ جیسے ناسور کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کروں گا۔