بی ٹیوٹا کے غیر قانونی اقدامات قبول نہیں کریں گے ‘ بی ٹی ایس اے

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان ٹیکنیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر میر نجیب الرحمن شاہوانی سیکرٹری جنرل محمد ہاشم خان ترین غلام نبی عبدالرزاق کاکڑ ٹکری محمد اسلم شاہوانی منیر احمد شاہوانی عبدالصابر حکیم اللہ میر محمد اشفاق شاہوانی محمد عثمان اور عبدالحمید شاہوانی نے بیان میں مشیر محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی سے ایم ڈی بی ٹیوٹا کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کو اپنی تحویل میں لیکر خود کو چیئرمین نوٹیفائی کرنا غیر قانونی اقدام ہے جبکہ بی ٹیوٹا میں ڈیپوٹیشن بنیادوں پر ٹیکنیکل کی بجائے کلریکل اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے محکمہ کو نظر انداز کر کے ٹریننگز کروائی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل کیڈر کے حقوق کاہر فورم پر تحفظ کریں گے۔