کوئٹہ( پ ر) اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز اےایس اے کے دفتر میں زیر صدارت پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ ہوا جس میں نائب صدر پروفیسر ارسلان شاہ، جنرل سیکرٹری فریدخان اچکزئی، ڈاکٹر سعید احمد ایسوٹ، ڈاکٹر شبیر احمد شاہوانی،فائزہ میر، ڈاکٹر کامران تاج اور پروفیسر مسعود مندوخیل نے شرکت کی،اجلاس میں اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس میں اساتذہ کی پیش کردہ تجاویز اور رائے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان تجاویز اور رائے کے پیش نظر متفقہ طور فیصلہ کیا گیا کہ جامعہ بلوچستان و ریسرچ سنٹرز کو درپیش سخت مالی و انتظامی بحران کے حوالے سے ایک تفصیلی خط صدر و وزیراعظم پاکستان، گورنر و وزیر اعلیٗ بلوچستان سمیت تمام سیاسی جماعتوں، طلباء تنظیموں، وکلاء برادری، صحافیوں اور سول سوسائٹی کو ارسال کئے جائینگے ، اجلاس میں واضح کیا گیا کہ چونکہ گذشتہ کئی سالوں سے جامعہ بلوچستان و ریسرچ سنٹرز کے اساتذہ اور ملازمین کو ماہانہ تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سخت مشکلات درپیش ہیں جس کے مستقل حل کیلئے 16 ستمبر پیر سے جامعہ بلوچستان کے اساتذہ مجبوراً علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے روزانہ کی بنیاد پر لگائیں گے اور حکومت نے مالی بحران کا مستقل حل نہیں نکالا تو پھر اگلے ہفتے سے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا اور آخر میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا جس میں جامعہ کے اساتذہ احتجاجاً اجتماعی استعفے بھی پیش کرینگے۔
کوئٹہکلی عالم خان وگردونواح میں صفائی کی صورتحال دگرگوں،اسٹریٹس لائٹس غیرفعال مکین پریشان، متعلقہ حکام...
کوئٹہپاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کا ا جلاس زیر صدارت صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ابراہیم زہری ہوا جس...
ژوب گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ژوب اساتذہ اتحاد پینل کے سربراہ فتح خان مندوخیل اور دیگر نے مشترکہ بیان میں...
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی کبیر خان کاکڑ نےبیان میں کہا ہے کہ اگلے ہفتے شہدا و فکری مرحوم وکلا کی...
نوشکی پہلا آل سندھ بلوچستان حاجی امان اللہ جمالدینی فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دو میچز کھیلے گئے پہلا...
تربتسابق صوبائی وزیر وسابق سینیٹر میر اسلم بلیدی نے کہاہے کہ طاقتور حلقوں میں سنجیدگی کے فقدان اور زمینی...
کوئٹہ انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر اور بی اے پی کے رہنما رحیم آغا نے بیان میں پی ٹی آئی کے صوبائی...
تربت میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر بلخ شیر قاضی نے میونسپل فنڈز سے جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ...