گرلز ہائی سکول بھاگ میں یوم دفاع کی مناسبت سے تقریب

12 ستمبر ، 2024

بھاگ (نامہ نگار) یوم دفاع کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں زیر صدارت ہیڈ مسٹریس مس ریحانہ مہر علی منعقد ہوئی ‘ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب میں اساتذہ اور طلبا نے 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا بہادر سپوتوں نے ہر محاذ پر دفاع اور حفاظت کرنے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا اس موقع پر ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی طالبات نے خاکے، ٹیبلوز اور تقاریر پیش کیں۔