ایم اے ،ایم ایس سی کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جامعہ بلوچستان نےایم اے ،ایم ایس سی ضمنی امتحانات2023کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان کردیا ہے،کنٹرولر امتحانات کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے امتحانی فارم16ستمبر،دوگنافیس کے ساتھ20ستمبر اور تین گنافیس کے ساتھ24ستمبرتک جمع کرائے جاسکتے ہیں،آن لائن پورٹل 27ستمبر کوشام بجے بند ہوگا،ایم اے پارٹ ون اور ٹوفیل ہونے والے امیدواروں کے لئے امتحانی فیس7900روپے ، ایم اے کمپوزٹ کے لئے 9800سوروپے اور ایم اے پرائیویٹ فیل امیدواروں کے لئے ہر پیپر کی فیس1000روپے ہے۔