بارش کا پہلا قطرہ ، ایک آئی پی پی نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

12 ستمبر ، 2024

کراچی (این این آئی) بارش کا پہلا قطرہ ایک انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) کی طرف سے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او آئی پی پی عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ریٹرن آن ایکیوٹی کو رضا کارانہ 18 فیصد سے 10 فیصد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر آئی پی پی مالک شہریار چشتی کا کہنا تھا کہ قیمت اس لیےکم کر رہےہیں کہ صارف بجلی خرید نہیں پا رہا، ملک میں بجلی کی صورتحال خراب تر ہوئی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی ہونی چاہیے۔ شہریار چشتی کا کہنا تھا کہ وسیع قومی مفاد اور صارف کی صلاحیت کے مدنظر بجلی کی قیمت کم ہونی چاہیے، 2021 میں تمام آئی پی پیز نے ریٹ آف ریٹرن میں 11 فیصد کمی کی، 2021 کی طرح ایک مرتبہ پھر بجلی قیمت میں کمی ہونی چاہیے۔