جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد میں مسلح افراد کی گاؤں اللہ بخش جکھرانی میں پولیو کے قطرے پلانے کے لئے جانیوالی عورت سے زیادتی،عورت جمس ہسپتال منتقل،ڈی سی اور ایس ایس پی جائے واردات پر پہنچ گئے،ضلع انتظامیہ میں واقع پر کھلبلی مچ گئی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود میں واقع قصبہ اللہ بخش جکھرانی میں پولیو کے قطرے پلانے کے لئے جانیوالی عورت کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے مسلح افراد پولیو ورکر عورت کو اسلح کے زور پر ساتھ لے گئے اور زیادتی کی اور فرار ہو گئے متاثر عورت کو میڈیکل کے لئے جمس ہسپتال لایا گیا اور نمونے لئے گئے اطلاع پر ڈی سی ظہور مری اور ایس ایس پی سمیر نور چنہ جائے وقوعہ پہنچے ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون پولیو ورکر نے ایک گھر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے تو اسے موجود لڑکے نے کہا کہ ایک اور گھر ہے وہاں بچوں کو قطرے پلانے کے لئے ہمارے ساتھ چلیں،جس پر عورت کو اغوا کرنے اور زیادتی کی کوشش کی گئی،پولیو ورکر کا میڈیکل کرایا جا رہے رپورٹ سے پتہ چلے گا کوشش ہے یا زیادتی کی گئی ہے،ڈ ی سی ظہور مری نے بتایا کہ جب ہم جائے وقوعہ پہنچے تو خاتون رو رہی تھی اسکے جسم پر زخم تھے،گڑھی خیروانتہائی حساس علاقہ ہے،خاتون کے مطابق اسے اسلح کے زور پر برہنہ کیا گیا ہے دو مسلح افراد واقع میں ملوث ہیں۔
تربت عطاء شاد ڈگری کالج کا ہاسٹل گزشتہ دس سال سے بند ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء کو...
ہرنائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہرنائی ارباب سعید علی کاسی نے ساتویں جب کہ پہلی ڈیجیٹل زراعت شماری کے لیے...
کوئٹہڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل کی زیر صدارت بینظیر بھٹو شہید گائنی ہسپتال...
تربت مند بلوچ آباد نزواہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی کارکنوں نے نمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار...
کوئٹہ شہباز ٹائون جناح ٹائون کے پارکس کھنڈرات میں تبدیل حالت زار بہتر بنائی جائے مکینوں کا مطالبہ تفصیلات کے...
کوئٹہجماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہداختر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ناقص انتظامات،مقتدر قوتوں...
پنجگور ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجگور ظفر شمس بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی...
سنجاوی ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیرصدارت سنجاوی میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں قیام...