کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ ریاست کی جانب سے بلوچستان میں سینکڑوں لوگوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرکے ان تمام لوگوں کی سماجی زندگیوں کو متاثر کیاجارہا ہے ، فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے لوگوں میں بلوچ پروفیسرز، ٹیچرز، ادیب، ڈاکٹرز، صحافی ، سیاسی ، سماجی و انسانی حقوق کے کارکنوں کا تعلق مسلح تنظیموں سے جوڑ کر ان کواور ان کے اہل خانہ کو ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے، لوگوں کو خوف زدہ اور ذہنی اذیت میں رکھنے کے لیے فورتھ شیڈول جیسے حربے استعمال کئے جا رہے ہیں ۔بلوچستان میں قیام امن کے بجائے ایسی کاوشوں سے بے چینی میں مزید اضافہ ہوگا اس لئے ریاست اور حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے حربوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچستان پہلے سے پسماندگی بیروزگاری بدحالی کے ساتھ بدترین بدامنی اور انسرجنسی سے دوچار ہے اب فورتھ شیڈول جیسے عوامل سے اس بے چینی میں مزید اضافہ ہوگا جو بلوچستان میں امن کی راہ میں بدترین رکاوٹ ثابت ہوگی۔ اس وقت بلوچستان میں مارشل لا سے بھی بدترین صورتحال پیدا کی گئی ہے، ریاست و حکومت حالات کے نزاکت کو سامنے رکھتے ہوئے اس عمل سے اجتناب کرے اور سیاسی کارکن ، طالبعلم ڈاکٹرز آفیسرز پروفیسرز سمیت سماجی رہنمائوں کے شامل کیئے گئے نام فورتھ شیڈول سے فی الفور نکال دیا جائے۔
تربت عطاء شاد ڈگری کالج کا ہاسٹل گزشتہ دس سال سے بند ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء کو...
ہرنائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہرنائی ارباب سعید علی کاسی نے ساتویں جب کہ پہلی ڈیجیٹل زراعت شماری کے لیے...
کوئٹہڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل کی زیر صدارت بینظیر بھٹو شہید گائنی ہسپتال...
تربت مند بلوچ آباد نزواہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی کارکنوں نے نمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار...
کوئٹہ شہباز ٹائون جناح ٹائون کے پارکس کھنڈرات میں تبدیل حالت زار بہتر بنائی جائے مکینوں کا مطالبہ تفصیلات کے...
کوئٹہجماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہداختر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ناقص انتظامات،مقتدر قوتوں...
پنجگور ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجگور ظفر شمس بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی...
سنجاوی ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیرصدارت سنجاوی میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں قیام...