نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالے کو قرار واقعی سزادی جائے ،جمعیت نظریاتی

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی، صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناحافظ عبدالاحد کبدانی، نائب امیر مولانا عبدالروف ،نائب امیر عبدالستار چشتی،مفتی شفیع الدین ،مفتی فدامحمد ،مولانا محمد انور، صوبائی سرپرست مولاناخدائے نظر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی، جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی،عبدالطیف مجاہد، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی ،صوبائی سیکرٹری مالیات مولانا حافظ عبدالواحد ہاشمی سالار حاجی شیرجان کاکڑاور ڈپٹی سیکرٹری شیر جان صالح نے رسول اللہ ﷺکی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ شاتم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شان اقدس میں گستاخی سے مسلم امہ کی دل آزاری کی اس گستاخانہ اور ناپاک جسارت کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ہر مسلمان ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے مر مٹنے کا جذبہ رکھتا ہے۔ واقعہ سے قوم میں شدید غم وغصہ، ذہنی انتشار اور بے قراری کا شکار ہے۔انہوںنے کہاکہ295-C کا قانون موجود ہے جو توہین رسالت کی ناپاک جسارت کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمت رسولﷺ کا تحفظ پوری امت کی ذمہ داری ہے متحد ہوکر شاتم رسولﷺ کو کیفرکردار تک پہنچائے محدثین و فقہا ء کا اجماع ہے کہ شاتم رسول صلی اللہ علیہ وسلم توبہ کے باوجود قتل کی سزا کا مستحق ہے‘ شاتم رسولﷺ فساد فی الارض کا مرتکب ہوتا ہے اور اس کی توبہ سے اس بگاڑ اور فساد کی تلافی اور ازالہ نہیں ہوتا۔