اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پائیدار اقتصادی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے اہم ہیں جو حکومت کے پالیسی ایجنڈے کا سنگ بنیاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے بدھ کو فنانس ڈویژن میں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پائیدار اقتصادی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے اہم ہیں جو حکومت کے پالیسی ایجنڈے کا سنگ بنیاد ہے۔ سینیٹر اورنگزیب نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لئے مسلسل اقتصادی تعاون کا شکریہ ادا کیا اور سعودی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان کے نجی شعبے کے ساتھ جوائنٹ وینچرز اور کاروباری تعاون کو آگے بڑھانے میں نئی دلچسپی کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر نے اس سال اپریل میں اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان اور سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی ) کے سی ای او سلطان عبدالرحمن المرشد کے ساتھ اپنی نتیجہ خیز ملاقاتوں کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے مئی میں اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کے سعودی عرب سے پاکستان کے دورے کے اہم نتائج بھی بتائے جس کا مقصد سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا، دوطرفہ تعاون کو وسعت دینا اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانا ہے۔ ملاقات کے دوران سینیٹر اورنگزیب نے پاکستان کی مثبت اقتصادی رفتار کا خاکہ پیش کیا جس میں اہم اشاریوں کا حوالہ دیا جیسے کرنسی کے استحکام، مہنگائی میں کمی، ترسیلات زر میں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا محتاط انتظام اور زرمبادلہ کے ذخائر دو ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہیں۔ نواف بن سعید المالکی نے ساختی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ میں حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لئے مملکت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کے بے پناہ امکانات کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ آئندہ مہینوں میں سعودی تجارتی وفد کا پاکستان کا دورہ متوقع ہے تاکہ مشترکہ منصوبوں اور اشتراکی سرمایہ کاری کے شعبوں کو مزید تلاش کیا جا سکے۔
تربت عطاء شاد ڈگری کالج کا ہاسٹل گزشتہ دس سال سے بند ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء کو...
ہرنائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہرنائی ارباب سعید علی کاسی نے ساتویں جب کہ پہلی ڈیجیٹل زراعت شماری کے لیے...
کوئٹہڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل کی زیر صدارت بینظیر بھٹو شہید گائنی ہسپتال...
تربت مند بلوچ آباد نزواہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی کارکنوں نے نمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار...
کوئٹہ شہباز ٹائون جناح ٹائون کے پارکس کھنڈرات میں تبدیل حالت زار بہتر بنائی جائے مکینوں کا مطالبہ تفصیلات کے...
کوئٹہجماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہداختر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ناقص انتظامات،مقتدر قوتوں...
پنجگور ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجگور ظفر شمس بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی...
سنجاوی ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیرصدارت سنجاوی میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں قیام...