بچوں کے اغوا میں اضافہ‘ حکومت نے آنکھیں بند کرلیں’ جمعیت ن

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی حاجی نادرخان اچکزئی، مولانا رحمت اللہ حقانی حاجی دادمحمد حاجی محمد نور اخوندزادہ ‘مولوی صالح محمد مولوی محمد صادق ودیگر نے خوشحال روڈ گلی نمبر4 سے بچے کے اغوا پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کچے کے ڈاکو ئوں کا نیٹ ورک مختلف علاقوں اور گنجان آباد محلوں تک پھیل گیا ہے جہاں بچوں کو اغوا کر کے تاوان وصول کیا جارہا ہے یا پھرجسمانی طور پر معذور کرکے بھکاری بنا دیا جاتا ہے، اغواکاروں کے منظم نیٹ ورک کی کارروائیوں پر حکومت نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بھکاریوں سے نمٹنے کے لئے قانون کے مطابق کارروائی کرے تاکہ اس کا سدباب ہوسکے جبکہ گداگر مافیا کی جانب سے بچوں کو اغوا کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کیاجائے ۔