کوئٹہ(پ ) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ ،نائب امراء مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ، مولانا عبدالکبیر شاکر،ڈاکٹرعطاء الرحمان ، بشیراحمدماندائی ،میر محمد عاصم سنجرانی ،حافظ محمد اسماعیل مینگل ،پروفیسر محمدایوب منصور نےایک بیان میں کہا ہے کہ امرائے اضلاع وذمہ داران حق دوبلوچستان مہم دوران رابطہ عوام، ممبر سازی پر خصوصی توجہ دیں ۔نبی پاک ؐکی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،عوام علماء اور ہرطبقہ متحد ہوجائے توعدالت کو بھی فیصلوں پرنظرثانی پر مجبور کیا جا سکتا ہے، حقوق کاحصول ،عدل وانصاف کا قیام اتحادویکجہتی کی صورت میں ممکن ہے ،حکومت ادارے اورسیکورٹی فورسزعوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں، نفرتوں تعصب کا خاتمہ اتحادویکجہتی کی فضاسازگار بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سودی معیشت ،بدعنوانی ،لاقانونیت اورقانون سے روگردانی کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں جمہوریت کی راہ میں رکاٹیں ڈالی جارہی ہیں جمہوریت کی آڑمیں آمرانہ فیصلے نقصان کا باعث ہیں ،بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی میں اضافے ،آئی پی پیز معاہدوں ،مفت خوری ،بدعنوانی کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ممبرشپ اختیار کریں تاکہ حقیقی تبدیلی اسلامی نظام کے قیام کی راہ ہموارہوجائے۔ملک کی مقتدر قوتیں ،حکمران قومی اجتماعی مسائل کو پس پشت ڈال کر ایک شخص کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ،عوام کے حق میں قانون سازی ہوتی ہے نہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی بات ہورہی ہے۔ بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کے سفر سے الگ کرنا تعصب ونفرت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔
تربت عطاء شاد ڈگری کالج کا ہاسٹل گزشتہ دس سال سے بند ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء کو...
ہرنائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہرنائی ارباب سعید علی کاسی نے ساتویں جب کہ پہلی ڈیجیٹل زراعت شماری کے لیے...
کوئٹہڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل کی زیر صدارت بینظیر بھٹو شہید گائنی ہسپتال...
تربت مند بلوچ آباد نزواہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی کارکنوں نے نمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار...
کوئٹہ شہباز ٹائون جناح ٹائون کے پارکس کھنڈرات میں تبدیل حالت زار بہتر بنائی جائے مکینوں کا مطالبہ تفصیلات کے...
کوئٹہجماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہداختر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ناقص انتظامات،مقتدر قوتوں...
پنجگور ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجگور ظفر شمس بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی...
سنجاوی ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیرصدارت سنجاوی میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں قیام...