اسلام آباد(اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت مواصلات اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو پبلک پروکیورمنٹ رول-5 کے مطابق این 45 کے کالکاتک چترال شاہراہ منصوبہ کے سول ورکس کی خریداری کا عمل آگے بڑھانے کا اختیار دیدیا ہے، اجلاس میں مالی سال 2015-16 کے دوران گندم کی سبسڈی سکیموں کے 238.42 ملین روپے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے وزارت کو دستیاب بجٹ کے ذریعے فنڈز کا بندوبست کر نے اور طویل عرصے سے زیر التواء کلیمز کو نمٹانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اور نگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال، وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کا ری عبدالعلیم خان، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر مملکت خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، گورنر سٹیٹ بینک،چیئرمین ایس ای سی پی، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیشنل ہائی وے این 45 کے کالکاتک-چترال 48 کلومیٹر (سیکشن-III) روڈ منصوبہ کے سول ورکس کی خریداری سے متعلق وزارت مواصلات کی سمری کا جائزہ لیا گیا۔ ای سی سی نے وزارت مواصلات اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو پبلک پروکیورمنٹ رول-5 کے مطابق سول ورکس کی خریداری کا عمل آگے بڑھانے کا اختیار دیدیا۔ اجلاس میں مالی سال 2015-16 کے دوران وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کے گندم کی سبسڈی سکیموں کے 238.42 ملین روپے بقایا جات سے متعلق سمری کا جائزہ لیاگیا۔
تربت عطاء شاد ڈگری کالج کا ہاسٹل گزشتہ دس سال سے بند ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء کو...
ہرنائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہرنائی ارباب سعید علی کاسی نے ساتویں جب کہ پہلی ڈیجیٹل زراعت شماری کے لیے...
کوئٹہڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل کی زیر صدارت بینظیر بھٹو شہید گائنی ہسپتال...
تربت مند بلوچ آباد نزواہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی کارکنوں نے نمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار...
کوئٹہ شہباز ٹائون جناح ٹائون کے پارکس کھنڈرات میں تبدیل حالت زار بہتر بنائی جائے مکینوں کا مطالبہ تفصیلات کے...
کوئٹہجماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہداختر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ناقص انتظامات،مقتدر قوتوں...
پنجگور ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجگور ظفر شمس بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی...
سنجاوی ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیرصدارت سنجاوی میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں قیام...