پولیس یونیفارم میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پابندی

12 ستمبر ، 2024

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب پولیس نے پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پولیس یونیفارم میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیر اعلیٰ ہاؤس کی ہدایات پر یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔