توہین آمیز رویہ اپنانے پر عدالت کی ڈی جی خان کے وکیل کی سرزنش

12 ستمبر ، 2024

ملتان (نمائندہ جنگ) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور پر مشتمل ڈویژن بنچ میں مرڈر ریفرنسز کی سماعت کے دوران فاضل جج نے ڈیرہ غازی خان کے ایک سینئر وکیل قاضی صدر الدین علوی کی سرزنش کی اور کہا کہ انہوں نے عدالت کے روبرو توہین آمیز رویہ اپنایا، عدالت کے ڈیکورم کو نظر انداز کیا عدالت نے اگرچہ گزشتہ روز ان کے نامناسب رویے کو نظر انداز کیا مگر یہ باور کرانا ضروری ہے کہ اس قسم کے رویے کا اعادہ نہ کیا جائے اور عدالت کے وقار کو ملحوظ رکھا جائے۔