لاہور(جنگ نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے ڈیفنس کار حادثے کے ملزم افنان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے ڈیفنس کار حادثے کے ملزم افنان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ملزم افنان کے وکلا نے دلائل میں کہا کہ تفتیش میں افنان کے تین دوستوں کو بےگناہ قرار دیا گیا، تفتیش میں مدعی کے لگائےگئے الزامات ثابت نہیں ہوئے، اس وقوعہ کی جیو فینسنگ کرائی گئی، جن گواہوں کوشامل کیا گیا وہ موقع پر نہیں تھے،گواہ زبیر غفور نے 2 بیانات جمع کرائے، افنان کی عمر 17 سال 6 مہینے بنتی تھی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اسے چالان میں جیونائل ڈیکلیئرکیا گیا؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ چالان میں اسے جیونائل لکھا گیا ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ اگر 6 ماہ میں ٹرائل شروع نہیں ہوتا تو ضمانت دی جائے۔سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی فارنزک رپورٹ آنا باقی ہے، جیونائل کے لیے میڈیکل بورڈ بنایا گیا ہے، جب میڈیکل بورڈ کی رپورٹ آجائےگی تب ضمانت پر فیصلہ کرلیا جائے، جیوفینسنگ کی رپورٹ بھی واضح نہیں ہے۔دلائل سن کر عدالت نے ملزم افنان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
تربت عطاء شاد ڈگری کالج کا ہاسٹل گزشتہ دس سال سے بند ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء کو...
ہرنائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہرنائی ارباب سعید علی کاسی نے ساتویں جب کہ پہلی ڈیجیٹل زراعت شماری کے لیے...
کوئٹہڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل کی زیر صدارت بینظیر بھٹو شہید گائنی ہسپتال...
تربت مند بلوچ آباد نزواہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی کارکنوں نے نمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار...
کوئٹہ شہباز ٹائون جناح ٹائون کے پارکس کھنڈرات میں تبدیل حالت زار بہتر بنائی جائے مکینوں کا مطالبہ تفصیلات کے...
کوئٹہجماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہداختر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ناقص انتظامات،مقتدر قوتوں...
پنجگور ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجگور ظفر شمس بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی...
سنجاوی ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیرصدارت سنجاوی میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں قیام...