فورٹ عباس:تھانہ میں رشوت نہ دینے پر پولیس تشدد سے شہری جاں بحق

12 ستمبر ، 2024

فورٹ عباس ( نمائندہ جنگ)تھانہ مروٹ پولیس کے سب انسپکٹر ابرار احمد اور ایک اہلکار محمد شہباز نے مبینہ طور پر ایک شخص سرفراز کو شراب نوشی کے الزام میں حراست میں لیا، جس کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مزید یہ کہ اس کے اہل خانہ سے رہائی کے بدلے دو لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا گیا، لیکن جب رشوت نہ ملی تو تشدد میں اضافہ کیا گیا۔ تشدد کی شدت کے باعث مذکورہ شخص بے ہوش ہو گیا، جسے پولیس اہلکار ہسپتال لے گئے۔