ہرمعاملے میں غلط فہمیاں پیداکرناملکی مفاد میں نہیں‘ ظہور بلیدی

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ (اے پی پی )بلوچستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی وترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہاہے کہ دہشتگردعناصر پرتشدد کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے پاکستان ایک فیڈریشن ہے ،وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کا کوٹہ ہے اسی طرح بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آفیسران وفاقی ودیگرصوبوں کے اعلیٰ عہدوں پربراجمان ہے ،سیاسی مفادات کیلئے ہر معاملے کو متنازع بنا کر عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنا صوبے، ملک اور سیاسی جماعتوں کے مفاد میں نہیں ہے صوبائی وزیر نے تربت دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عوام دہشتگردی کے خلاف شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دہشت گردی کے خلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائے گی۔