FIAکے مالی معاملات میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف

12 ستمبر ، 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے مالی معاملات میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے‘ایف آئی اے حکام نے پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 کروڑ 75 لاکھ روپے کا ٹھیکہ دیدیا ،آڈٹ حکام نے معاملات کی انکوائری کرانے کی سفارش کی ہے ۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق ایف ائی اے نے2کروڑ 75لاکھ روپے کے کنٹریکٹ غلط بڈرز کو ایوارڈ کرتے ہوئے کنٹریکٹ دوسرے سب سے کم بولی لگانے والے بڈر کو دیا گیا‘رپورٹ کے مطابق بڈر کمپنیوں نے جو رقم ظاہر کی وہ بھی ٹیکس کے بغیر تھی‘رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے آڈٹ حکام کے پوچھنے پر جواب نہیں دیا ہے جس پر آڈٹ حکام نے غلط خریداری کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے انکوائری کی سفارش کی ہے۔