بلوچستان کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا‘ مسلم لیگ ن

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر) مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں ایک دن بلوچستان کے مسائل کیلئے رکھاجائے بلوچستان پاکستان کااہم صوبہ ہے جس کی ترقی کیلئے بغیر یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا صوبے میں امن وامان ،بے روزگاری ،مہنگائی سمیت دیگر امور نتیجہ خیز بحث وقت کی ضرورت ہے انہوںنے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں ایوان میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے اسپیکر سردارایاز صادق نے اہم کرداراداکیا میری تجویز ہے کہ قومی اسمبلی میں بلوچستان کے مسائل پر بحث کیلئے ایک دن مقرر کیاجائے۔